لعنت ہے ان لوگوں پر جو دہشت گردی کے واقعے پر سیاست کر رہے ہیں: عظمی بخاری

لاہور:جو لوگ افغانستان کے غم میں گھلتے ہیں اور دہشت گردوں کو دہشتگرد کہنے سے گریز کرتے ہیں وہ پنجاب اور عوام کی خوشیوں سے اپنی کالی سیاست دور رکھیں دہشتگرد چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے میدان ویران ہوں اور عوام خوف و پریشانی میں مبتلا رہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا ہم فتنہ الخوارج اور ان جیسے ان کے پیروکاروں سے ڈٹ کر لڑیں گے اور انہیں ہر محاذ پر شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشتگردی کے شہداءاور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں انہیں خاموش رہنا چاہیے دہشتگردی کے خلاف یہ ایک جنگ ہے جسے یہ قوم پہلے بھی جیت چکی ہے اور اب بھی کامیابی حاصل کرے گی لعنت ہے ان لوگوں پر جو دہشت گردی کے واقعے پر سیاست کر رہے ہیں جن عناصر کو ماضی میں ہزارہ کے شہیدوں کی لاشیں بلیک میل کرتی تھیں وہ آج خاموش رہیں

خاص خبریں