ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی کے 20سالہ نوجوان طالبعلم خالد اولادیپو کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنیوالے مبینہ قاتل نوجوان کیخلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ‘ جبکہ سماعت کیلئے معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے آج ملزم کو جج کے روبرو پیش کیا جائیگا ‘ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیسٹر شائر پولیس نے تصدیق کی کہ نارتھ روڈ ویسٹ ڈریٹن لندن کے 18 سالہ ہارپر ڈینس پر اولڈیپو کے قتل اور عوامی جگہ پر جارحانہ ہتھیار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جسے آج لیسٹر کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا‘ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے چاقو سے حملہ کر کے آکسفورڈ اسٹریٹ لیسٹر میں نوجوان طالبعلم اولاڈیپو کو شدید زخمی کیا جو بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ جو ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی کی تعلیم حاصل کر رہا تھا ‘ مقتول چار سال کی عمر سے فٹ بال کا شوقین اور جنون کی حد تک اس کھیل میں ماہر بھی تھا۔