لکی مروت: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان :لکی مروت میں شرپسند عناصر نے گیس پائپ لائن کو تباہ کر کے سپلائی منقطع کردی ‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہو گئے ہیں ‘مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے خوف وہراس پھیل گیا ‘بتایا جاتا ہے کہ بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاٹی بی ایس اور گیس ترسیلی لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گیس کا مسلسل اخراج جاری ہے دھماکے کے اثر سے لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ گیس کے اخراج اور دھماکے کی آواز نے پورے علاقے میں ہنگامہ پیدا کر دیا۔ہزاروں گھروں کو گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں