بلوچستان میں کئی یوم سے جاری حالات کا ڈراپ سین‘216 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد:پاکستان کے روایتی دشمن بھارت جس کی سرپرستی میں بلوچستان میں آگ و خون کا دریا بہہ رہا ہے کی پراکسی میں کام کرنیوالے ملک دشمن عناصر کیخلاف پاک فوج نے کامیابی سے آپریشن ردّالفتنہ مکمل کرتے ہوئے 216 دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا آپریشن کے دوران غیر ملکی ساختہ اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیگر آلات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ابتدائی معلومات سے دہشت گردوں کو منظم بیرونی معاونت اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کیے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیںدہشت گردوں کی ملک دشمن کاروائیوں کے دوران 36 معصوم شہری، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، شہید ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 22 بہادر جوانوں نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا‘ 26جنوری کو شروع ہونیوالے آپریشن میں دہشت گردوں کیخلاف موثر کاروائیاں کی گئی ہیںسلیپر سیلز کے خاتمے کے لیے وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، کومبنگ اور کلیئرنس کارروائیوں میں اہم کامیابیاں ملی ہیں

خاص خبریں