اسلام آباد:بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم کشمیر منایا جا رہا ہے ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں ‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی ‘ کراچی‘ فیصل آباد‘ لاہور سمیت بڑے اضلاع میں ریلیو ں میں لاکھوں پاکستانی شریک ہوئے وزارت امورکشمیر کی مرکزی یکجہتی واک چائنا چوک سے ڈی چوک اسلام آباد تک نکالی گئی افسران، سول سوسائٹی، طلبہ، خواتین، بچوں، حریت قیادت کے نمائندوں اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی پاکستان اور کشمیر کے پرچم تھام کر بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی صبح دس بجے سائرن بجایا گیا اور کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پاکستانی سیاستدان اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنیوالوں نے کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ کشمیریوں کو انکا حق خوو ارادیت ملنے تک جدوجہد میں ہر سطح پر انکے ساتھ کھڑے ہونگے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کرے گا