غزہ: اسرائیلی فوج کی طرف سے 36 سالہ میجر ایلا واویا جنہیں کیپٹن ایلا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور انکا شمار صف اول کی مسلم عرب خاتون افسران میں ہوتا ہے کے اپنے عہدے پر ترقی دے کر لیفٹیننٹ کرنل بنانیکا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ اس خاتون آفیسر کو پہلی عرب ترجمان کے طور پر ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں ‘ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غیر معمولی فیصلے میں میجر ایلا واویاکو عربی زبان کی نئی فوجی ترجمان مقرر کرنیکی خبر اس وقت سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہی ہے خاتون آنے والے چند ہفتوں میں کرنل اویخائی ادرعی کی جگہ سنبھالیں گی جو گزشتہ 20 برس سے یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے اور اب ریٹائر ہونے والے ہیں ‘ اسرائیل ایک یہودی ریاست ہے لیکن اس کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد عرب شہریوں پر مشتمل ہے، جن میں مسلمان، عیسائی اور دروز شامل ہیں مگراس خاتون کے ترجمان مقرر ہونے کو غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے