پتنگ فروشوں کیخلاف پولیس کی پکڑ دھکڑجاری‘ بولانی پولیس نے بھی ملزم دھر لیا‘ پتنگیں برآمد

گجرات: پولیس کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ‘ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی محمد انصرساہی اور سبطین ظفرASIانچارج چوکی رحمان پور نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش زین جاوید ولد جاوید اقبال سکنہ بھاگوشاہ پورکو گرفتارکرکےاس کےقبضہ سے12عددپتنگیں برآمد کرلیں۔پولیس نےگرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی ایک جان لیوا کھیل ہے۔ والدین اپنے بچوں کو ایسے فعل سے دور رکھیں