فرانس :سوشل میڈیا ایکس دفتر پر چھاپہ‘ بچوں کیساتھ جنسی اور جسمانی تشدد کی تصاویر برآمد‘ ایلون مسک طلب

فرانسیسی پولیس کے خصوصی سکواڈ نے سائبر کرائم یونٹ اور یورپی یونین پولیس ایجنسی یوروپول کی معاونت سے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے دفتر پر چھاپہ مار ا جہاں سے بچوں کیساتھ جنسی اور جسمانی تشدد کی تصاویر برآمد کی گئی ہیں ‘ جس پر ایلون مسک کو تحقیقات کیلئے طلب کریاگیا ہے ‘ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس نے پیرس میں ایک بڑی کاروائی کی ہے جو ممکنہ طو رپر اس امر کی کڑی ہے کہ ابتدا میں الگورتھم کے ممکنہ غلط استعمال اور ڈیٹا ہینڈلنگ کے الزامات کی بنیاد پر ایکس کے خلاف یہ کیس جنوری 2025 میں شروع ہوا تھا بعد ازاں تحقیقات کا دائرہ کار بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جنسی تشدد کی تصاویر سمیت جنسی طور پر واضح ڈیپ فیک تصاویر تک پھیل گیا تھاعلاوہ ازیں ہولوکاسٹ سے قطعی انکار جیسے جرائم بھی شامل کیے گئے جو فرانس میں قانونی طور پر جرم ہیںان کے علاوہ ایکس پر خودکار نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا فراڈ کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں ایلون مسک کو 20 اپریل 2026 کو پیرس میں ایک رضاکارانہ سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنا موقف اور کمپنی کی قانونی تعمیل پر وضاحت دے سکیں