لاہور:بسنت فیسٹول نے جہاں عوام کو تفریح کا شاندار موقع مہیا کیا ہے وہیں کرپشن کے نئے راستے بھی کھل گئے ہیں‘ ڈوریں اورپتنگیں چیک کرنے کے بہانے پولیس اہلکاروں نے دوکانداروں اور شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا‘ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پتنگوں کی چیکنگ کے بہانے پویس اہلکار مرتضیٰ، امجد، شاہد اور عرفان رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے‘مذکورہ مبینہ رشوت خور اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے عثمان ، سبحان اور سفیان نامی نوجوان کی پتنگیں چیک کیںپتنگوں پر لگے بارکوڈ کو غیر نمونہ قرار دیا نوجوانوں کو ہراساں کرکے 56 ہزار روپے اور 50 گڈے بطور رشوت وصول کیے ‘رشوت واپس کرنے کی آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے 4کالی بھیڑوں کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے ‘ ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری مکمل کر کے رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے پولیس حکام کے مطابق انکوائری میں چاروں پولیس اہلکاروں پر رشوت لینا ثابت ہوگیا ہے ۔