اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کا نور خان ائیر بیس پہنچنے روایتی انداز میں شاندار اور پرتپاک استقبال کیاگیاصدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری ‘ وزیراعظم شہباز شریف ‘ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مہمان کا خیر مقدم کیاامید کی جا رہی ہے کہ صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے’صدر قاسم جومارت توقایف پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے،پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیاجائیگا‘تجارت، لاجسٹکس، علاقائی اور عوامی روابط میں تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت ہوگی