لاہور : صوبائی دار الخلافہ لاہور میں خاتون اور اسکی بچی کی سیوریج پائپ لائن میں گرنے سے ہلاکت کے واقعہ پر جہاں وزیراعلیٰ پنجاب نے کئی ذمہ داروں کو ہتھکڑیاں لگوادیں وہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھی اپنے سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ‘ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر عثمان انور کو عہدے سے ہٹا کر راو¿ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے‘شنید ہے کہ پنجاب حکومت نے انکی تعیناتی کی باضابطہ منظوری دیدی ہے ایڈیشنل آئی جی راو عبدالکریم کا تعلق پنجاب پولیس کے 24 ویں کامن سے ہے انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس کو جوائن گیا وہ ڈی پی او جھنگ ، ڈی پی او میانوالی اور ڈی پی او قصور کے ساتھ آر پی او گوجرانوالہ کے طو رپر بھی اپنے فرائض منصبی ادا کر چکے ہیں دوران سروس راو¿ عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس ا ور بطور آئی جی پنجاب تعیناتی سے پہلے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات تھے انکی تعیناتی کی خبر اس وقت پورے صوبے میں ٹاپ ٹرینڈ کے طور پر گردش کر رہی ہے دوسری طرف خاتون اور اسکی بچی کی ہلاکت کے بعد پورے صوبے میں کھلے سیوریج مین ہولز کو ڈھانپنے کیلئے متعلقہ محکموں کی دوڑ لگی ہوئی ہے