گجرات: ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی نگرانی میں گجرات میں 65 معائنہ جات کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 25 بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 7 کیسز میں جرمانے عائد کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 13 ہزار روپے رہی۔
مزید برآں، 5 سیمپل حاصل کیے گئے اور 35.1 کلوگرام ایکسپائرڈ، ممنوعہ اور خراب خوراکی اشیاء تلف کی گئیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، اور ناقص و ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔