گجرات: ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر وسیم عباس کی ہدایات پر ضلع گجرات میں مویشیوں کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے منہ کھر (FMD) اور اینٹروٹوکسیمیا (ET) سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مویشی پال حضرات سے رابطہ کر کے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو ممکنہ نقصانات سے بچایا جا سکے۔