تفتیشی افسران کی استعدادِ کار بڑھانے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

گجرات: تفتیشی افسران کی استعدادِ کار بڑھانے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پرپولیس افسران کی استعدادِ کار بڑھانے کے لئے تربیتی کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض کی سربراہی اور ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل کی زیر نگرانی ڈی پی او کمپلیکس میں تفتیشی افسران کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ جنہیں ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل، ADPP گجرات محمد آصف نے دفعہ 406 (امانت میں خیانت)، دفعہ 182 (جھوٹی اطلاع)، اور دفعہ 22 (اینٹی ریپ ایکٹ) کے تحت انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے طریقہ کار پر لیکچرز دئے گئے۔