اسٹیٹ بینک نے 2کریڈٹ بیوروز کو لائسنس جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے 2کریڈٹ بیوروز کو لائسنس جاری کردیا۔کریڈٹ بیوروز قرض خواہوں کی ضروریات کی نشاندہی اور درکار قرض کی مالیت کا درست اندازہ لگاسکیں گے، اس سے ناصرف ایس ایم ای سیکٹر کی نمو تیزرفتار ہوگی بلکہ انکے قرضوں کا حجم بڑھے گا۔
سسٹمز لمیٹڈ کے تحت بینک آف دی فیوچر فورم سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں مصنوعی ذہانت کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، اے آئی ٹیکنالوجی سے بینکاری نظام میں جدت اور تیزی لائی جاسکتی ہے، بینکوں کو مصنوعی ذہانت کا استعمال ذمہ داری اور احتیاط سے کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی منظوری، فراڈ کی روک تھام اور نگرانی میں اے آئی اہم کردار ادا کرسکتی ہے خودکار فیصلوں میں شفافیت، جوابدہی اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے مالیاتی نظام کا استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مالیاتی شعبے میں اے آئی کے محفوظ استعمال کے لیے مؤثر ضابطہ کار بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی خدمات تک رسائی اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جاسکتا ہے بینکس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوکر صارفین کو خطرات سے محفوظ رکھیں بینکاری کے مستقبل میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل جدت بنیادی اہمیت اختیار کرچکی ہے اے آئی کے استعمال میں صارفین کا اعتماد اور مالیاتی نظام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔بعد ازاں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کی اے آئی بینکنگ کے لیے گائیڈ لائنز مرتب ہوگئی ہے اے آئی بینکنگ صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کا ذریعہ ہے، اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی سے بینکنگ سیکٹر میں بہتری آئے گی، اے آئی کے ممکنہ خطرات کی روک تھام کے لیے بھی رہنما اصول تیار ہیں گائیڈ لائنز داخلی منظوری کے منتظر ہیں گائیڈ لائن کی منظوری کے بعد ان پر عملدرآمد ہوگا۔

خاص خبریں