فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش2026 کو پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام فوڈ ایگ 2026 کی 4 روزہ نمائش کا آغاز آج کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا، جس میں 70 سے زائد ممالک کی 850 غیر ملکی کمپنیوں کے مندوبین جبکہ 400 پاکستانی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔فوڈ ایگ 2026 کے دوران اعلیٰ سطحی کاروباری ملاقاتوں، سیمینارز، ورکشاپس اور عالمی کھانوں کے خصوصی شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔فوڈ ایگ 2026 پاکستانی زرعی و غذائی مصنوعات کے عالمی خریداروں اور غیر ملکی کمپنیوں سے روابط کا ون ونڈو پلیٹ فارم ہے۔ یہ نمائش پاکستان کی زرعی پیداوار، غذائی مصنوعات کی برآمدات اور بین الاقوامی کاروباری شراکت داریوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔