اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گزشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور سیف سٹی کے فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ لیا فیصلہ کیا گیا کہ 30 مئی تک فیز ٹو پر جاری تمام کام مکمل کیا جائے گاآئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سیف سٹی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ فیز ٹو پر 75 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری ہے، 152 کلو میٹر طویل فائبر آپٹکس کیبل بچھائی جا چکی ہے، فیز ٹو پر 20 مئی تک کام مکمل کر کے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔