بنوں: نادرا دفتر پر حملے میں سیکیورٹی پر ماموررفیع اللہ اورگل شاہ نامی دو سپاہی شہید ہو گئے

پشاور:بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افرا دنے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیںپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔