گجرات: ریسکیو 1122 کی طرف سے اسلامک سنٹر میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی تربیتی ورکشاپ

جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے گزشتہ روز اسلامک سنٹر میں مصروف دن گزارا‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ کاروباری شخصیات سمیت جماعت کے ذمہ داران نے ان سے ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ‘ اسلامک سنٹر میں ریسکیو 1122 کی تربیت یافتہ ٹیم نے بھی ان سے ملاقات کی جن کی طرف سے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا‘شرکا کو تربیتی لیکچرز اور عملی مشقوں کے ذریعے ہنگامی حالات ‘ حادثات سے موثر انداز میں نمٹنے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی عملی تربیت فراہم کی گئی ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی رانا محمد عمر صدیق ‘ چوہدری غلام عباس وڑائچ، میر عمر زبیر، چوہدری ابرار احمد اور اسامہ مختار ودیگر احباب موجود تھے بنو قابل پروگرام کے طالبعلموں سمیت جماعت اسلامی‘ الخدمت فاو¿نڈیشن کے کارکنان و رضاکاروں نے تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا‘ڈاکٹر طارق سلیم بھی خصوصی طو رپر ورکشاپ میں شریک ہوئے ۔

خاص خبریں