سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہمشیرہ بی بی ثمیرہ الٰہی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز صیام ریحانیہ ہاﺅس گلشن کالونی پہنچ گئیں اور متین اکرم ریحانیہ کو پھولوں کے ہارپہنائے ریحانیہ برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا‘ بی بی ثمیرہ الٰہی نے ‘ چوہدری پرویز الٰہی ‘ چوہدری مونس الٰہی کی طرف سے مبارکباد پیش کی ممتاز سیاسی ‘ سماجی اور کاروباری شخصیت سرپرست مرکزی انجمن تاجران چوہدری سجاد اکرم ریحانیہ کے صاحبزادے چوہدری محمد اشرف ریحانیہ اور چوہدری محمد نواز ریحانیہ کے بھتیجے چوہدری متین اکرم ریحانیہ کی وکالت مکمل کرنے پر تحسین کی‘ ‘سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری ‘قاضی سیف اللہ خالد‘بی بی صالحہ انجم قاضی ‘ امجد پرویز بٹ‘ ابوزر ڈار‘ ابراہیم نجیب چیمہ ‘ میاں پرویز اختر پگانوالہ ‘ محمد اویس ‘ سمیت معززین علاقہ بھی موجو د تھے قبل ازیںچوہدری اشرف ریحانیہ ‘ چوہدری محمد نواز ریحانیہ نے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا‘ چوہدری متین اکرم ریحانیہ نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس لازوال کامیابی پر خدا کے حضور سربسجود ہیںوہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیساتھ خلق خدا کی خدمت کیلئے متحرک کردار نبھائینگے ‘ یاد رہے کہ چوہدری سجاد اکرم ریحانیہ ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہیں اندرون و بیرون ملک سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگ ٹیلی فون پر بیٹے کی وکالت کی ڈگری مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔