برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے ایران سے نمٹنے کا نیا طریقہ استعمال کرنیکا فیصلہ کرلیاانہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ اس ہفتے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے 35 ممالک کے نمائندوں کو ایک سمٹ میں اکٹھا کرے گا انہوں نے کہا کہ جہاز رانی، مالیات اور توانائی کے شعبوں میں برطانوی کاروباری رہنماو¿ں سے بھی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی گئی ہے کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ کاروباری رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ انہیں بنیادی چیلنج کا سامنا ہے جو انشورنس کا نہیں بلکہ تیل بردار جہازوں کی حفاظت کا ہے۔ لہذا ہمیں فوجی طاقت اور سفارتی سرگرمی کی ایک ساتھ ضرورت ہے کیئر اسٹارمر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اس میٹنگ کے بعد، ہم اپنے فوجی منصوبہ سازوں کو بھی بلائیں گے تاکہ یہ دیکھیں کہ ہم کس طرح اپنی صلاحیتوں کو مارشل کر سکتے ہیں۔