فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتیں، بلکہ اس مسئلے کا حل صرف سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے میکرون نے خبردار کیا کہ اگر سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہ بنایا گیا تو صورتحال چند ماہ یا چند سال میں دوبارہ بگڑ سکتی ہے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہوگا ایرانی پاسداران انقلاب کے پاس جدید وسائل، بیلسٹک میزائلز اور ساحلی دفاعی صلاحیت موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی فوجی آپریشن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں