باپ کو قتل کرنے والے ملزم محمد صفدر کی سزا معافی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی وکیل مجرم نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل 14 سال سے قید میں ہے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ قصاص یا دیت کے تحت معافی ممکن ہے مگر ایسے کیسز کا کوئی حل نکالنا ہوگا تو جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ باپ کو مارنے والے کو 24 سال قید بھی کم ہے ہم 8 اپریل کو اس پر کوئی فیصلہ دیں گے، ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گاجسٹس اشتیاق ابراہیم نے مزید کہا کہ والد کو مارنے والے کو کم از کم کلین چٹ تو نہیں ملنی چاہیے