تحریک انصاف راولپنڈی میں 9اپریل کو جلسہ کریگی ‘ کل این او سی جمع کرائینگے: سہیل آفریدی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے حقوق نہیں دے رہی اور خیبرپختونخوا کو آئین کے مطابق این ایف سی کے فنڈز نہیں مل رہے ہم عوام کے خلاف کسی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیںدہشتگردی کے خلاف لڑائی میں وہ سنجیدہ ہیں اور پاکستان کے اداروں اور فوج کے خلاف نہیں ہیںوزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرے گی اور اس کے لیے کل این او سی جمع کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل پالیسی کے تحت متاثرین کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، اور صوبائی حکومت نے اپنی وساطت سے متاثرین کو امداد فراہم کی ہے۔ سیلاب اور دیگر مصائب میں صوبے کو وفاق کی طرف سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا، جبکہ صوبائی بجٹ پر 20 سے 30 ارب روپے کی کٹ لگائی جا رہی تھی۔