امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری تنازع آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے اس کے لیے ایران کو کسی نئے معاہدے کی بھی ضرورت نہیں پڑیگی مشرق وسطیٰ میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا بیا ن اہمیت کا حامل قرار دیا جارہاہے دوسری جانب کویت نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں اس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے فیول ٹینکوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیادوسری طرف اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیںمگر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات پر کوئی اعتماد نہیں واشنگٹن کی جانب سے پیغامات ضرور موصول ہوئے ہیں، تاہم اس وقت کوئی باضابطہ مذاکرات جاری نہیں‘لبنان کی صورتحال بھی کشیدہ ہوتی جا رہی ہے