ایران کی صورتحال پر رفت :صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قوم سے مخاطب ہونگے ‘ عوام کو اعتماد میں لیا جائیگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قوم سے ایک اہم خطاب کریں گے وائٹ ہاو¿س کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے قوم سے خطاب کریں گے ممکنہ طو رپر ٹرمپ ایران کی صورتحال پر اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس اور اعدادو شمار کے مطابق اس تنازع میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں،امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں’دوسری طرف صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکی افواج آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل سکتی ہیں یا رہے کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر چکی ہیں جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔