شہر قائد میں ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے عمر طارق کی بیوہ نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف سینئر سول جج غربی کی عدالت میں عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے کروڑوں روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے الزام عائد کیاگیا ہے کہ عید کے روز عمر طارق کو گھر واپسی کے دوران گلشن بہار کے قریب ٹرک نے ٹکر مار د ی جس سے وہ شدید زخمی اور بعد ازاں دنیا فانی سے کوچ کر گئے جان لینے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا متوفی ساٹھ ہزار کما کر گھر میں چار بچوں اور بیوی کا واحد کفیل ہونیکا فرض نبھا رہا تھا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 9 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے