جوانسالہ لڑکی کو اغوا کے بعد ہوس کا نشانہ بنانے اور جسم فروشی کیلئے مجبور کرنیوالا گینگ راولپنڈی پولیس نے پکڑ لیا بتایا جاتا ہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی ایریا میں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مقدمہ درج کرایا ہے جس میں موقع اختیار کیاگیا ہے کہ میری ہمشیرہ آمنہ بی بی نے میری بیٹی کو فون کرکے بلایا اور اپنے خاوند قیصر کےساتھ مل کر زبردستی مری لے گئے جہاں خالو نے اسے بے آبرو کیا اور بعد ازاں نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے ‘بعد ازاں ایک نائیکہ کے حوالے کیا جو اس سے جسم فروشی کراتی رہی سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا