سونے کی قیمتو ں میں مسلسل اضافہ ‘ نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئی اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 2401 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہوگیا۔