اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا امکان ہے، جس میں ایف بی آر کی کمزور کارکردگی بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئے گی آئی ایم ایف وفد ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے دباو¿ برقرار رکھے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکس نظام اور انوائسنگ کے لازمی نفاذ پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ ٹیکس وصولیوں میں بہتری آئے آئندہ ماہ کے وسط تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے، جہاں وہ بجٹ 2026.27کی تیاری اور ملک کے اہم معاشی اہداف پر تفصیلی مذاکرات کرے گاآئی ایم ایف کے لیے سب سے بڑا چیلنج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کمزور کارکردگی ہوگی، کیونکہ ٹیکس اہداف بار بار پورے نہ ہونے کی وجہ سے اس ادارے سے متعلق تشویش برقرار ہے۔