میونسپل کمیٹی کھاریاں کی ٹیمیں شہر بھر میں گرین بیلٹس کی بحالی اور بہتری کے کاموں میں مصروف

گجرات:اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کھاریاں کی ٹیمیں شہر بھر میں گرین بیلٹس کی بحالی اور بہتری کے کاموں میں مصروف ہیں جاری کام کے تحت گرین بیلٹس میں کارپٹ گراس کی تنصیب کے لیے بیڈز تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ گھاس لگانے کا عمل بھی جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ کارپٹ گراس کی تنصیب کا عمل رواں ہفتے مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔