گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ تصور عباس، ایکسین ایریگیشن، نیسپاک کے انجینئرز، ضلع کونسل کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نارووالی ڈسپوزل اسٹیشن پر سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو کنٹریکٹر کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی مزید برآں مدینہ سیدہ اور اسٹیڈیم ڈسپوزل اسٹیشن پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔