پنجاب اینفورمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کھاریاں کی کارروائی میں نان کسٹم پیڈ سیگریٹس ضبط

پنجاب اینفورمنٹ اینڈ ریگولیٹری آتھارٹی کھاریاں کی کارروائی میں ضبط شدہ‘تفصیلات کے مطابق پیرا کھاریاں نے غیر قانونی/ نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی کارروائی کے دوران مختلف دکانوں سے مجموعی طور پر 1,052 سگریٹس کے پیکٹس ضبط کیے گئے، جن میں درآمد شدہ برانڈز: 570 پیکٹس اور مقامی برانڈز: 482 پیکٹس حکام کے مطابق ضبط شدہ سگریٹس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔