گجرات: فوڈ اتھارٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ ‘ بھاری جرمانے

گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی مہم کے تحت 173 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی معائنوں کے دوران 70 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 11 دکانوں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید جانچ کے لیے 2 فوڈ سیمپلز حاصل کیے گئے کارروائی کے دوران 3.2 کلو گرام زائد المعیاد اور ممنوعہ خوراکی اشیاءتلف بھی کی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔