میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جانب سے کھاریاں میں شجرکاری جاری‘ اے سی احمد گوندل کا وزٹ

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل نے جی ٹی روڈ پر میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جانب سے جاری شجرکاری مہم کا موقع پر دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے لگائے جانے والے پودوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔