مریم نواز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک ٹانڈہ میں15مئی تک کام مکمل کیا جائے: نور العین قریشی

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے مریم نواز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک ٹانڈہ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً 5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے پر کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے۔ پارک میں ارتھ فلنگ اور باو¿نڈری وال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ لیولنگ، کمپیکشن اور جوگنگ ٹریک کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں پارک میں شجرکاری، گھاس اور فوارے کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو 15 مئی تک مکمل کیا جائے۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس کلیار سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔