گجرات: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے مختلف کریانہ اسٹورز اور دکانوں پر پرائس چیکنگ اور ڈی سی کاو¿نٹرز کا معائنہ کیا گیامعائنے کے دوران اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی اور ڈی سی کاو¿نٹرز پر مقررہ قیمتوں کی پابندی کو چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈی سی کاو¿نٹرز کو مو¿ثر طریقے سے فعال رکھا جائے انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی یا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔