سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل میاں ‘ ڈپٹی کمشنر نور العین کا جلالپو رجٹاں کا دورہ

گجرات: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کے ہمراہ جلالپور جٹاں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے اسلام گڑھ روڈ جلالپور جٹاں اور دواڑہ کے قریب جاری ترقیاتی سائٹس کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے منصوبوں کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل ہو سکیں۔