لالہ موسیٰ: لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین سے ٹکرا کر راہگیر جاں بحق

لالہ موسیٰ:گنجا پھاٹک کے قریب ایک شخص لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین سے ٹکرا گیا تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں 20:39 پر ٹرین حادثہ کی کال موصول ہوئی،کالر کے مطابق گنجا پھاٹک لالہ موسی کے نزدیک ایک آدمی ٹرین حادثہ میں زخمی ہو گیا ہے،ریسکیو 1122کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیاآپریشن میں03 ریسکیورز اور 02 ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ریل کار جو کہ لاہور سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی ریلوے پولیس کانسٹیبل(جو کہ ٹرین پر سوار تھا) اس کے مطابق ایک آدمی ٹھیکریاں پھاٹک کے سامنے ریلوے لائن پر ٹرین کے آگے لیٹ گیا تھا اور کرش انجری ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا متاثرہ آدمی کی شناخت عبدالکریم ولد صوبہ خان عمر 42 سال کے نام سے ہوئی ہے، جوکہ شاہین آباد گجرانوالہ کا رہائشی ہے ریسکیو عملہ نے ریلوے پولیس کی نگرانی میں متاثرہ آدمی کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسی منتقل کر دیا ہے۔