پیرافورس‘ پرائس کنٹرول کمیٹیاں منہ زور مہنگائی اور گرانفروشی کا تدارک کرنے میں ناکام

گجرات شہر اور گردونواح میں رمضان المبارک کے دو ران منہ زور مہنگائی اور گرانفروشی نے سفید پوش طبقے بالخصوص غریب طبقے کو دیوار کیساتھ لگا دیا لوگوں کی قوت خرید دم توڑنے لگی‘ سرکلر روڈ‘ رامتلائی روڈ‘ جی ٹی ایس چوک‘ لاری اڈا‘ ریلوے روڈ‘ سرگودھا روڈ‘ شاہجہانگیر روڈ‘ حسین کالونی‘ کالوپورہ میں گرانفروشوں نے انت مچارکھی ہے تندوروں پر کم وزن اور غیر معیاری روٹی کی فروخت بھی سنگین مسئلہ بن چکا ہے‘ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور پیرا فورس کی طرف سے بڑے بڑے سٹوروں‘ سپر مارکیٹوں میں گرانفروشی کنٹرول کرنے کیلئے چھاپے مارے گئے‘ چالان اور سین بھی کیاگیا مگر غریب اور سفید پوش طبقے کی اکثریت عام دوکانداروں اور ریڑھی بانوں سے خریداری کرتے ہیں پوائنٹ آؤٹ کیے گئے مقامات پر پورا رمضان منہ مانگے دام وصول کیے گئے اور یہ تسلسل جاری ہے‘ریٹ لسٹ آوایزاں اور اس پر پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے بدقسمتی سے جن لوگوں کا چالان یا دوکانیں سٹور سیل ہوتے ہیں دوسرے دن جرمانے کی ادائیگی کے بعد وہ وہی عمل دوبارہ دوہراتے دیکھے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے موثر قانون سازی اور گرانفروشی کی سزائیں و جرمانوں میں اضافے اور تدارک کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے‘ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ پیرا فورس ڈیپارٹمنٹ کی افرادی قوت میں اضافہ اور مزید وسائل مہیا کیے جائیں تاکہ وہ گرانفروشی پر قابو پاکر عوام کی امیدوں پر پورا اترسکے۔