تھانہ دولت نگر پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر2ملزمان کو گرفتارکرلیا جنکے قبضے سے1عدد رائفل 222بور،1عددپسٹل30بور برآمد کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر SI شفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ایک کار نمبری LED/2512 ماڈل2011 کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی کو انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے بھگانے کی کوشش کی۔مگر پولیس نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا۔جس میں دو کس ملزمان سے دوران جامہ تلاشی ناجائز اسلحہ رائفل 222بور اور پسٹل30بورمعہ گولیاں برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں 1 محمد شبیرولد سردار خاں 2 رضا علی ولد محمد شبیر سکنائے ڈوگہ شریف شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے