اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے: صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین

گجرات: صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کا بادشاہی مسجد کا دورہ الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے نادار افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے بادشاہی مسجد میں جاری تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا صوبائی وزیر مسجد میں معتکفین سے بھی ملے اور سہولیات بارے دریافت کیا صوبائی وزیر نے تبرکات مقدسہ کی بھی زیارت کی صوبائی وزیر کی تبرکات مقدسہ کی گیلری میں نصب تمام کیمرون کو چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادار افراد کی ضروریات کو پورا کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے، الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کرکے شاندار کام کررہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماہ مقدس میں تاریخ کا سب سے بڑا رمضان نگہبان پیکج دیا ہے رمضان نگہبان پیکج سے صوبے بھر میں 40 لاکھ غریب گھرانے مستفید ہونے ہیں رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ہرمستحق خاندان کو 10 ہزار روپے گھر کی دہلیز پر فراہم کئے گئے ہیں صوبے بھر میں رمضان دسترخوان بھی لگائے گئے ہیں جہاں روزانہ ہزاروں لوگ افطاری کرتے ہیں مساجد کے آئمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش کا بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے محکمہ اوقاف کی ڈیجیٹائز یش کا عمل بھی جاری ہے اسلام آمن کا دین ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان کی بہادر افواج دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے یہود اور ہنود کے گٹھ جوڑ نے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے چوہدری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں 60 ہزار افراد اور 30 ہزار بچوں کو شہید کر دیا گیا ہندوستان کے مسلمان ہندوؤں کے مظالم کا شکار ہیں ایران برادر اسلامی ملک ہے جس پر امریک اور اسرائیل حملہ آور ہیں بہادر ایرانی قوم دشمن کے حملوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں سیکریثری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ حکومت زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بادشاہی مسجد میں جاری تزئین و آرائش کے کام پر پیش رفت سے آگاہ کیا،مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن 10 شہروں میں راشن بیگز تقسیم کررہی ہے اس کا آغاز آج لاہور سے کیا گیا ہے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان دسترخوان بھی لگائے گئے ہیں