پنجاب میں ازبکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور:ازبکستان کا پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ مفاد کے مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا‘وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کا استقبال کیا ازبکستان نے پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ مفاد کے مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ازبکستان کے تاشقند ریجن کے گورنر زوئر طائیرووچ مرزاییف کی قیادت میں اٹھارہ رکنی وفد تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیاازبکستان کے وفد نے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کا دورہ بھی کیا۔ وفد میں تاشقند ریجن کے نجی شعبے کے سرمایہ کار بھی شامل ہیں جنہوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کا استقبال کیا اور وزیراعلیٰ کی طرف سے گورنر زوئر طائیرووچ مرزاییف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیادونوں رہنما¶ں نے تاشقند اور پنجاب کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ پنجاب میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ ازبک وفد نے نجی شعبے کے ذریعے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔