لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت قومی مفاد میں تنخوا، اور سرکاری پیٹرول سمیت تمام مراعات ترک کرنے کا اعلان کردیا وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی کفایت شعاری اقدامات نافذ کردیے گئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاکفایت شعاری مہم کے تحت اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور الا¶نسز میں دو ماہ کے لیے 25 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے نوٹی فکیشن کے مطابق 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھی جائیں گی صرف 30 فیصد گاڑیاں دفتری امور کے لیے استعمال ہوں گی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول گاڑیوں اور اسکواڈ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے قومی مفاد میں اپنی تنخواہ اور سرکاری پیٹرول سمیت تمام مراعات ترک کرنے کا اعلان کردیانوٹی فکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، اگر ناگزیر ہوں، تو ورچوئل یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے جبکہ اجلاسوں کی تعداد کو بھی کم سے کم سطح تک محدود رکھا جائے گا۔