چاند کی پیدائش 19 مارچ کی صبح ہوگی‘عید الفطر کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد: سپارکو نے ماہ شوّال (عید الفطر) کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے سپارکو کے مطابق شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح06.23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیںلہذا عید الفطر21 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے۔