گجرات:اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی نگرانی میں جی ٹی روڈ کے سنٹر میڈین اور سڑک کے اطراف خوبصورتی اور بحالی کا کام جاری ہے اس سلسلے میں متعلقہ ٹیمیں صفائی، گرین بیلٹس کی بہتری اور تزئین و آرائش کے اقدامات پر عملدرآمد کر رہی ہیں تاکہ شاہراہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ کام کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی مجموعی خوبصورتی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔