ایرانی عوام اتحاد کی قوت کیساتھ دشمن کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں: شافع حسین

گجرات: محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام قرآن کمپلیکس میں حضرت سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کانفرنس کا انعقاد صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان خواجہ سلمان رفیق کی بطور مہمانان خصوصی شرکت سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور علماءکرام کی کثیر تعداد کی کانفرنس میں شرکت آج اس عظیم ہستی کا یوم شہادت منایا جارہا ہے جس کی اسلام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی دین کیلئے خدمات اور قربانیاں ہمارے لئے مثال ہیں قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات ہے جسے ترجمے کے ساتھ سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے اسلام پر امن دین ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبر ،برداشت اور ہمت کی تعلیم دی ہے اللہ تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے تکبر بالکل نہیں تکبر کرنے والے بہت سے لیڈران کی سیاسی زندگی اور معاشرے میں عزت و احترام ختم ہوتے دیکھا ہے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری،خدمت اور برداشت کو اپنایا ہے اسلام کیلئے بھی ان کی بہترین خدمات ہیں چوہدری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ جب پاسپورٹ میں مذہب کا خانہ نکالنے کی بات ہوئی تو چوہدری شجاعت حسین ڈث گئے پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے ایران امریکہ جنگ کے باعث خطے کو کشیدہ صورتحال کا سامنا ہےایران کی عوام اتحاد کی قوت سے دشمن کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں یہودی ہمارے دشمن ہیں جن پر کسی صورت اعتبار نہیں کیا جا سکتا پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں افغانستان کی سر زمین استعمال ہو رہی ہے انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاکستان کی افواج دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ محکمہ میں اصلاحات کیلئے شاندار کام کر رہے ہیں ان کے اقدامات کے باعث کیش باکسر کی آمدن میں کئی گنا اضاف ہوا ہے نگران حکومت سے پہلے والی حکومت کے دور میں اوقاف کی زمینوں پر قبضے کئے گئے اوقاف کی اربوں روپے کی زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کیلئے بھر پور مہم جاری ہے محکمہ اوقاف کی ڈیجیٹائز یش بھی کی جارہی ہے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش کا بڑا پروگرام جاری ہے ،صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین مولانا عبد الخبیر آزاد ،علامہ زبیر احمد ظہیر ،مفتی انتخاب احمد نوری ،علامہ محمد حسین اکبر اور دیگر علماءکرام نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا کانفرنس کے اختتام پرملک کی ترقی ،سالمیت اور استحکام کے لئے دعا کی گئی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔