اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے لبنان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ایک متنوع معاشرہ رکھنے والا ملک ہے جس کے عوام نے مشکل حالات کے باوجود ہمیشہ صبر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس برائے لبنان کے اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن مشن کے تحت خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی اور لبنانی حدود میں قائم کی گئی پوزیشنیں غیر قانونی ہیں اور یہ اقدامات لبنان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیںعثمان جدون نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں شہری ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں طاقت کے استعمال کا اختیار صرف لبنانی ریاست اور اس کے آئینی اداروں کو حاصل ہونا چاہیے لبنان کو امن اور استحکام کے لیے ایک پرامن ماحول اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔