گجرات پریس کلب کے وفد کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چارج سنبھالنے پر ڈاکٹر سعود افضل کو مبارکباد ، ایم ایس نے وفد کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی ، گجرات پریس کلب کے صدر سید نوید شاہ کی قیادت میں وفد نے سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات ڈاکٹر سعود افضل کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایم ایس تعینات ہونے والے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ، گجرات پریس کلب کے وفد میں سینئر نائب صدر رانا شہزاد اور سینئر صحافی سید اظہر شاہ شامل تھے ، ایم ایس ڈاکٹر سعود افضل نے گجرات پریس کلب کے وفد کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورئہ بھی کروایا ، ڈاکٹر سعود افضل نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ، سب سے بڑا مسئلہ ادویات کی کمی کا تھا ، مریضوں کیلئے پنجاب بھر سے ادویات منگوائی جا رہی ہیں تاکہ علاج معالجہ میں کوئی مشکل در پیش نہ آئے اور شہری صحت مند زندگی گزار سکیں ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال نے بتایا کہ لیبز فنکشنلز ہیں ، مریضوں کے وہ ٹیسٹ بھی مفت کیے جا رہے ہیں جن کی سہولت پرائیوٹ لیبز پربھی میسر نہیں ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ڈاکٹر سعود افضل کا کہنا تھا کہ گجرات ہمارا ہے ، اہلیان گجرات کی خدمت مجھ پر فرض ہے ، کسی پر کوئی احسان نہیں ، شہریوں کی مجھ سے بہت زیادہ امیدیں وابسطہ ہیں ، انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا ، گجرات پریس کلب کے وفد نے ایم ایس ڈاکٹر سعود افضل کی جانب سے مریضوں کیلئے کی گئی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔