گجرات:نور العین قریشی ڈپٹی کمشنر کا THQہسپتال کنجاہ کا دورہ ‘ شعبہ جات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں نرسز کی کمی کے مسئلے کا بھی نوٹس لیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ کو ہدایت کی کہ نرسز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمہ صحت کو فوری ریفرنس ارسال کیا جائے تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔